26 جولائی، 2015، 2:49 PM

ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت پرکارروائی کی درخواست

ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت پرکارروائی کی درخواست

امریکی محکمہ انصاف کوسابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسیایٹڈ پریس کے حوال سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کوسابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی شروع کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔  امریکی اخبارکے مطابق امریکی انسپکٹرجنرل آف انٹیلی جنس کمیونٹی نے امریکی کانگریس کوایک خط ارسال کیاہے جس میں لکھا گیاہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے دوروزارت میں ذاتی ای میل اکاؤنٹس سے 4ایسی ای میلزکی تھیں جن میں خفیہ اطلاعات موجودتھیں۔ ہلیری کلنٹن نے یہ ای میلزاس وقت کیں جب وہ امریکی وزیرخارجہ کے منصب پرفائز تھیں۔

News ID 1856889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha